0
Tuesday 23 Oct 2018 19:25

خیبر پختونخوا اسمبلی میں نگہت اورکزئی کو جھاڑ پڑ گئی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں نگہت اورکزئی کو جھاڑ پڑ گئی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بغیر اجازت بار بار بولنے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر خاتون رکن نگہت اورکزئی کو جھاڑ پلا دی اور کہا کہ ’’بات بات پر کھڑی ہو جاتی ہیں، اسمبلی سے تماشا بنایا ہے، خاموشی کیساتھ بیٹھ جائیں اب کوئی آواز نہ آئے‘‘ جس پر نگہت اورکزئی نے کہا کہ آپ اسمبلی کے اسپیکر ہیں اس لئے ہیڈ ماسٹر نہ بنیں۔ صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نگہت یاسمین اورکزئی بار بار کھڑی ہوکر اسپیکر سے خود اور پی پی کے رکن ثناء اللہ کو بولنے کا موقع دینے کا مطالبہ کر رہی تھیں جس پر اچانک اسپیکر کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہوں نے نگہت اورکزئی کو سخت لہجے میں ڈانڈتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے اسمبلی سے تماشا بنایا ہوا ہے، کیا آپ کو معلوم نہیں کہ بجٹ کے مطالبات زر پر بحث ہو رہی ہے، کیا ہم نے کوئی آئین کی خلاف ورزی کی ہے جو آپ ایوان کو تکلیف دینے کیلئے ہر بات پر کھڑی ہو جاتی ہیں؟ کیا پھر کوئی کٹ موشن پیش کیا ہے؟ اگر نہیں تو پھر اس مرحلہ پر آپ بالکل نہیں بول سکتیں۔ اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ کیا آپ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر ہیں جو پارٹی رکن کو بولنے کی اجازت دینے کیلئے سفارش کر رہی ہیں؟ ماحول خراب کرنے کی بجائے خاموشی کیساتھ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں۔ اسپیکر کے ریمارکس پر نگہت اورکزئی مختصر ہنگامہ آرائی کے بعد اپنی نشست پر خاموشی کیساتھ بیٹھ گئیں۔
خبر کا کوڈ : 757498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ایک موازنہ
20 Feb 2019