QR CodeQR Code

ڈی آئی خان پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر ہلاک

23 Oct 2018 21:23

ہلاک ہونیوالا دہشتگرد پولیس اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد کے قتل اور سینٹرل جیل ڈی آئی خان پر ہونیوالے حملے میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، 5 کارتوس اور 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں، جبکہ اسکے دیگر ساتھی رات کے اندھیرے اور فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے بگوانی کے علاقے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر محمد عابد المعروف انس ولد احمد جان کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد پولیس اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد کے قتل اور سینٹرل جیل ڈی آئی خان پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، 5 کارتوس اور 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں، جبکہ اس کے دیگر ساتھی رات کے اندھیرے اور فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 757513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757513/ڈی-آئی-خان-پولیس-کی-کارروائی-انتہائی-مطلوب-ٹارگٹ-کلر-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org