QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان سے اغوا ہونیوالے گیس کمپنی کے چاروں ملازمین قتل

23 Oct 2018 21:40

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اغوا ہونیوالے آئل اینڈ گیس کمپنی کے چاروں ملازمین کو قتل کر دیا گیا ہے جن میں فورمین، ڈرائیور، ایف سی اہلکار اور مزدور شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اغوا ہونیوالے ملازمین میں ایک مقامی اور باقی غیر مقامی ہیں جنہیں آج ہی اغوا کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی علاقے سے آئل اینڈ گیس کمپنی کے اغوا ہونے والے چاروں ملازمین کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے آبا خیل سے آئل اینڈ گیس کمپنی کے 4 ملازمین کو اغواء کرلیا گیا تھا جن کی بازیابی کیلئے سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔ اب خبر آئی ہے کہ مغویوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اغوا ہونے والے آئل اینڈ گیس کمپنی کے چاروں ملازمین کو قتل کر دیا گیا ہے جن میں فورمین، ڈرائیور، ایف سی اہلکار اور مزدور شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اغوا ہونے والے ملازمین میں ایک مقامی اور باقی غیر مقامی ہیں جنہیں آج ہی اغوا کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 757516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757516/شمالی-وزیرستان-سے-اغوا-ہونیوالے-گیس-کمپنی-کے-چاروں-ملازمین-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org