0
Tuesday 23 Oct 2018 23:37

مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں گے، شرجیل انعام میمن

مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں گے، شرجیل انعام میمن
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں لیکن میری دعا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے،۔ تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کے لئے حکومت کوشش کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ معاشی صورت حال خراب ہے؟ زیادہ علم نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں لیکن میری دعا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اسکولوں میں تقریبات کے خلاف سندھ حکومت کام کر رہی ہے، تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔ صحافی کے سوال پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور کے انتقال پر افسوس ہے لیکن قوانین پر عمل ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 757536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش