0
Wednesday 24 Oct 2018 11:21

مردان کی پولیس 37 دن گزرنے کے باوجود 6 سالہ بچی کا سراغ لگانے میں ناکام

مردان کی پولیس 37 دن گزرنے کے باوجود 6 سالہ بچی کا سراغ لگانے میں ناکام
اسلام ٹائمز۔ مردان کے شریف آباد نامی علاقے سے لاپتہ ہونے والی فرشتہ نامی 6 سالہ بچی 37 دن گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کرائی جاسکی جس پر آج بچی کے عزیز و اقارب نے مردان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انصاف کے نعرے لگائے۔ احتجاج کے بعد پریس کانفرنس کے موقع پر بچی کے والد حضرت بلال کا کہنا تھا کہ 17 ستمبر کو مدرسے سے واپس آئی اور کھیل کود کی غرض سے باہر نکلی ان کی بیٹی تاحال گھر نہیں لوٹی۔ ان کا کہا تھا کہ آس پاس کے علاقوں میں بے تحاشہ تلاش کے بعد انہوں نے سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تاہم گذشتہ روز انہیں معلوم ہوا کے پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تھی۔ حضرت بلال کے مطابق تھانے میں شکایت پر بچی کی گمشدگی کا مطالبہ تو درج کرلیا گیا تاہم پولیس نے اس حوالے سے کسی قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ بچی کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخاصمت نہیں ہے۔ اس موقع پر شریف آباد سے منتخب مردان تحصیل کونسل کے ممبر تاج ولی خان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اب تک علاقے کے ایک ایک فرد سے تفتیش کی ہے تاہم ابھی تک بچی کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ جمعہ تک اگر بچی بازیاب نہ کرائی گئی یا اس کا پتہ معلوم نہ کیا جاسکا تو علاقے کے سارے لوگ سڑکوں پر نکلیں گے اور بچی کا سراغ لگنے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 757560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش