QR CodeQR Code

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مالیاتی سکینڈل کی تحقیقات معمہ بن گئی

24 Oct 2018 11:32

گذشتہ روز بی او جی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی خورد برد کے متعلقہ شعبے کے سربراہ سے رپورٹ طلب کی گئی اس سلسلے میں ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مختلف شعبوں کے لوگ شامل ہیں۔ 6 رُکنی جائنٹ کمیٹی کو تحقیقات کرکے 15 دنوں میں رپورٹ جمع کرانیکی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کروڑوں روپے کے مالیاتی سکینڈل کی تحقیقات معمہ بن گئی۔ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر نے ایک اور کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے بعد معاملہ مزید مشکوک ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے قبل کے ٹی ایچ کی خاتون کمپیوٹر آپریٹر کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے پائے گئے۔ ابتدائی انکوائری میں ہسپتال انتظامیہ نے اسے سرکاری رقم اور غلطی قرار دیا تاہم صوبائی حکومت کے نوٹس لینے پر 7 دنوں میں تحقیقات کی ڈیڈلائن دی گئی، گذشتہ روز بی او جی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی خورد برد کے متعلقہ شعبے کے سربراہ سے رپورٹ طلب کی گئی اس سلسلے میں ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مختلف شعبوں کے لوگ شامل ہیں۔ 6 رُکنی جائنٹ کمیٹی کو تحقیقات کرکے 15 دنوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی کے ممبران میں محکمہ صحت کا سینئر نمائندہ، تصور شاہ ریٹائر ڈائریکٹر آڈٹ، عبدالقدوس ریٹائریڈ وائس پریذڈنٹ بینک آف خیبر، شوکت خانم میموریل ہسپتال سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی ماہرین، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر شفیع اللہ اور ہسپتال کے منیجر انٹرنل آڈٹ اکرام اللہ شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 757567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757567/خیبر-ٹیچنگ-ہسپتال-میں-مالیاتی-سکینڈل-کی-تحقیقات-معمہ-بن-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org