QR CodeQR Code

ہیلمٹ نہیں پہن سکتے لہٰذا ٹریفک پولیس چالان نہ کرے، رنجیت سنگھ

24 Oct 2018 11:40

رکن صوبائی اسمبلی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پگ اور کرپان کی عزت کی جاتی ہے لیکن یہاں کچہری جانے پر ہمیں کرپان ہٹانے کا کہا جاتا ہے۔ رنجیت سنگھ نے درخواست کی کہ ان کی برادری کو پگ اور کرپان اتارنے کا نہ کہا جائے۔ ملکی آئین میں تمام مذاہب کا احترام شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی رنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مذہبی آزادی ہے لیکن یہاں ہمیں روکا جاتا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے کے ایم پی اے کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پگ اور کرپان کی عزت کی جاتی ہے لیکن یہاں کچہری جانے پر ہمیں کرپان ہٹانے کا کہا جاتا ہے۔ رنجیت سنگھ نے درخواست کی کہ ان کی برادری کو پگ اور کرپان اتارنے کا نہ کہا جائے جبکہ وہ ہیلمٹ بھی نہیں پہن سکتے، لہٰذا ٹریفک پولیس ان کا چالان نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پگ اور کرپان مذہبی نشانیاں ہیں ہم انہیں ختم کرسکتے ہیں۔ روایات کا خیال رکھنا ضروری جبکہ ملکی آئین میں تمام مذاہب کا احترام شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 757571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757571/ہیلمٹ-نہیں-پہن-سکتے-لہ-ذا-ٹریفک-پولیس-چالان-نہ-کرے-رنجیت-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org