QR CodeQR Code

دہشتگردی کے خلاف اعلٰی پیمانے پہ اقدامات کئے ہیں، شاہ محمود قریشی

24 Oct 2018 12:42

اقوام متحدہ کے 73ویں عالمی دن پر وزارت خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں غیر ملکی سفیر، مندوبین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ اقوام متحدہ نے ماحولیات، امن سمیت دیگر شعبوں میں فقیدالمثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور امن کیلیے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔ اقوام متحدہ کے 73ویں عالمی دن پر وزارت خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں غیر ملکی سفیر، مندوبین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ اقوام متحدہ نے ماحولیات، امن سمیت دیگر شعبوں میں فقیدالمثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ نےغربت کے خاتمے، صحت، انسانی ہمدردی کے شعبے میں بے مثال کردار ادا کیا، اقوام متحدہ کے طے کردہ مقاصد کےحصول کے لیے دل جمعی سے کوشاں رہیں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور امن کے لیے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں، 1960ء سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔


خبر کا کوڈ: 757611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757611/دہشتگردی-کے-خلاف-اعل-ی-پیمانے-پہ-اقدامات-کئے-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org