QR CodeQR Code

اسلام آباد میں پی آئی ڈی کی عمارت میں آگ لگ گئی

24 Oct 2018 14:12

آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا۔ عمارت سے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی جانب سے پریس انفارمیشن کی عمارت میں لگنے والے آگ کو بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق آگ عمارت کی بالائی منزل میں لگی ہے جہاں تمام تر ریکارڈ موجود تھا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا۔ عمارت سے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کے باعث عمارت کے دیگر حصوں میں دھواں بھر گیا ہے جس کے باعث ریسکیو حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 757626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757626/اسلام-ا-باد-میں-پی-ا-ئی-ڈی-کی-عمارت-ا-گ-لگ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org