QR CodeQR Code

لاہور، گورنر پنجاب سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

24 Oct 2018 18:29

چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا دیرینہ اسلامی برادر دوست ملک ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قدیم تاریخی، ثقافتی اور باہمی احترام پر قائم ہیں، ایران اور پاکستان صرف پڑوسی ہی نہیں بلکہ قریبی دوست بھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ایران کے قونصل جنرل رضا ناظری نے  ملاقات کی، ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا دیرینہ اسلامی برادر دوست ملک ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قدیم تاریخی، ثقافتی اور باہمی احترام پر قائم ہیں، ایران اور پاکستان صرف پڑوسی ہی نہیں بلکہ قریبی دوست بھی ہیں۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق پاکستان ایران کے توانائی ذخائر سے فائدہ اٹھائے گا۔ اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل رضا ناظری نے بھی پاکستان کیساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کا قابل اعتماد دوست ملک ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔


خبر کا کوڈ: 757674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757674/لاہور-گورنر-پنجاب-سے-ایرانی-قونصل-جنرل-کی-ملاقات-باہمی-دلچسپی-کے-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org