QR CodeQR Code

انضمام کے بعد پہلی مرتبہ وادی تیراہ سے پشاور ہائی کورٹ میں جائیداد کا مقدمہ درج

24 Oct 2018 18:43

درخواست گزار رحمان افضل نے ٹی این این کو بتایا کہ ستر سال پہلے انکے چچا زاد بھائیوں نے انکے دادا کو قتل کرکے خاندان کے دیگر افراد کو علاقے سے بیدخل کیا تھا اور انکا خاندان بے سروسامانی کے عالم میں پشاور میں رہائش پذیر ہوگیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ فاٹا کا خیبر پختونخواہ کیساتھ انضمام اور قبائلی علاقوں میں عدالتی نظام کے توسیع کے بعد پہلی مرتبہ ضلع خیبر کے علاقے وادیٗ تیراہ سے پشاور ہائی کورٹ میں جایئداد کا مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست گزار رحمان افضل نے ٹی این  این کو بتایا کہ ستر سال پہلے انکے چچا زاد بھائیوں نے انکے دادا کو قتل کرکے خاندان کے دیگر افراد کو علاقے سے بیدخل کیا تھا اور انکا خاندان بے سروسامانی کے عالم میں پشاور میں رہائش پذیر ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مخالفین نے انکی زمینوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے اور تیرہ سے ہجرت کے وقت مخالفین نے انکی خاندان کی خواتین کو بھی فروخت کیا تھا۔ رحمان افضل جو ضلع کونسل پشاور کا ممبر ہے نےبتایا کہ رٹ پیٹیشن میں انکا مطالبہ ہے کہ مخالفین سے انکی زمینیں واپس لی جائے اور عدالت ان کو انصاف فراہم کردیں۔


خبر کا کوڈ: 757679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757679/انضمام-کے-بعد-پہلی-مرتبہ-وادی-تیراہ-سے-پشاور-ہائی-کورٹ-میں-جائیداد-کا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org