0
Wednesday 24 Oct 2018 19:22

لاہور، چیف ٹریفک آفیسر نے بندر کیوں کہا، رکشہ ڈرائیورز نے احتجاجاً چوک بلاک کر دیا

لاہور، چیف ٹریفک آفیسر نے بندر کیوں کہا، رکشہ ڈرائیورز نے احتجاجاً چوک بلاک کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عوامی رکشہ یونین نے چیئرمین مجید غوری کی قیادت میں کلمہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور میٹرو سمیت چاروں اطراف کی سڑکیں بلاک کر دیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی ٹی او لاہور لیاقت علی ملک نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ہم جب رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہیں تو وہ بندر کی طرح کھمبوں پر چڑھ کر احتجاج شروع کر دیتے ہیں۔ یونین کے چیئرمین مجید غوری کا کہنا تھاکہ رکشہ ڈرائیور انسان ہیں اور ٹریفک پولیس کے ناجائز مظالم کیخلاف احتجاجاً کھمبوں پر چڑھ جاتے ہیں مگر سی ٹی او کی جانب سے رکشہ ڈرائیورز کو بندر کہنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی او لیاقت علی ملک اپنے الفاظ واپس لیکر معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی ملک نے معافی نہ مانگی تو پورے لاہور کی سڑکیں بلاک کر دیں گے اور سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔ بعدازاں پولیس کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 757681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش