0
Thursday 25 Oct 2018 09:34

بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر مار رہی ہے، سلیم مانڈوی والا

بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر مار رہی ہے، سلیم مانڈوی والا
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مقبوضہ کشمیر کی وادی کلگام میں بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر مار رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کلگام میں بھارتی فوج کی دہشتگردی سے چند دنوں میں دس سے زیادہ نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔ کلگام میں کاروبار زندگی معطل اور تعلیمی ادارے، ہسپتال اور کاروبار بند ہیں۔ عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
 
خبر کا کوڈ : 757744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش