0
Thursday 25 Oct 2018 11:28

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا ہے، نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نیتجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، جس کے نتیجے میں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی جو بروری تھانے میں محرر تعینات تھا اور موٹرسائیکل پر ڈیوٹی سے گھر واپس جا رہا تھا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ حساس شہروں میں ایک مرتبہ پھر پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ گزشتہ دنوں ڈی آئی خان میں پولیس اہلکار محمد ندیم کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 757760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش