QR CodeQR Code

وزیر مملکت شہریار آفریدی تفتان باڈر کیلئے روانہ

پاکستانی سفارتخانے نے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے کربلا معلیٰ میں خصوصی ڈسک بنا دیا

25 Oct 2018 14:31

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کیمطابق پاکستانی سفیر ساجد بلال نے کہا ہے کہ سفارتخانے کیجانب سے قائم کیا جانیوالا یہ ڈیسک 10 روز تک زائرین امام حسین علیہ السلام کے مسائل کے حل کیلئے خدمات فراہم کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان کی جانب سے پہلی بار زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلا معلیٰ میں خصوصی ڈسک قائم کر دیا گیا ہے، یہ خصوصی ڈسک دس روز تک زائرین کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے گا، عراق میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال زائرین کے تمام امور کی خود نگرانی کریں گے۔ سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سفیر ساجد بلال نے کہا ہے کہ سفارتخانے کی جانب سے قائم کیا جانے والا یہ ڈیسک 10 روز تک زائرین امام حسین علیہ السلام کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت خدمات فراہم کریگا۔ یاد رہے کہ زائرین کے ویزہ مسائل پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے دفتر خارجہ میں عراقی سفیر سے خصوصی ملاقات کی تھی اور انہیں وزیرے کے اجراء کے عمل کو آسان بنانے کا کہا تھا۔

اسلام ٹائمز کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اب تک عراق ایمبیسی نے 80 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور وزیر مملکت برائے اورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جہاں سے وو پاک ایران بارڈر تفتان جائیں گے، جہاں وہ حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جانیوالے پاکستانیوں سے ملیں گے اور انکی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 757792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757792/پاکستانی-سفارتخانے-نے-زائرین-کے-مسائل-حل-کیلئے-کربلا-معلی-میں-خصوصی-ڈسک-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org