QR CodeQR Code

سیاسی انتقام والا احتساب نہیں ہونے دینگے، مولانا فضل الرحمٰن

25 Oct 2018 18:04

پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی تجویز سے ہی وزیراعظم کے اوسان خطا ہوگئے، حکومت کس منہ سے احتساب کی بات کر رہی ہے؟ نواز شریف نے اے پی سی کی تاریخ طے کرنے کیلئے دو، تین دن مانگے ہیں، اسمبلیوں میں آنیکے بعد اب احتجاج کا قانونی اور آئینی راستہ ہی اختیار کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اے پی سی کی تجویز سے ہی وزیراعظم کے اوسان خطا ہوگئے، حکومت کس منہ سے احتساب کی بات کر رہی ہے؟ سیاسی انتقام والا احتساب نہیں ہونے دیں گے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے آخری مرحلے میں ہیں، ملک میں احتساب نہیں ہو رہا، صرف سیاسی انتقام ہے، جو ان کی مانے وہ صاف جو نہ مانے وہ کرپٹ۔ انہوں نے کہا یمن کے معاملے میں ثالثی کرنے والے پہلے اپنے مسائل حل کریں، سعودی عرب مہربانی کر رہا ہے لیکن آپ کی ملک چلانے کی صلاحیت کہاں گئی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں حکومتی موقف سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، اب خیرات ہی مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے اے پی سی کی تاریخ طے کرنے کیلئے دو، تین دن مانگے ہیں، اسمبلیوں میں آنے کے بعد اب احتجاج کا قانونی اور آئینی راستہ ہی اختیار کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 757819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757819/سیاسی-انتقام-والا-احتساب-نہیں-ہونے-دینگے-مولانا-فضل-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org