QR CodeQR Code

کوہاٹ، ایک ہی خاندان کے دو کمسن بچے پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق

25 Oct 2018 18:42

مقامی لوگوں کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بچے چچازاد بھائی تھے جن کی عمر 3 تا 4 سال کے درمیان تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں ایک ہی گھرانے کے دو کمسن بچے پانی کی ٹینک میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ شکردرہ کے علاقے فقیر آباد سے تعلق رکھنے والے دو بچے آج صبح گھر کے اندر پانی کی ٹینکی میں نہاتے وقت ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بچے چچازاد بھائی تھے جن کی عمر 3 تا 4 سال کے درمیان تھی۔


خبر کا کوڈ: 757825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757825/کوہاٹ-ایک-ہی-خاندان-کے-دو-کمسن-بچے-پانی-کی-ٹینکی-میں-ڈوب-کر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org