0
Thursday 25 Oct 2018 20:38

امیر العظیم جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر منتخب

امیر العظیم جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر منتخب
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کی زیرنگرانی ہونیوالے انتخاب میں سابق ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کو وسطی پنجاب کا امیر منتخب کر لیا گیا ہے۔ امیر العظیم جلد ہی اپنی کابینہ کا اعلان کر دیں گے۔ انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کی کارکردگی پر سپریم کورٹ کے تحفظات تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہیں، نیب کا ادارہ جنرل مشرف کے دور میں بنایا گیا تھا، اس کا مقصد کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی ملکی دولت وصول کرنا تھا، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ سابق ڈکٹیٹر جنرل مشرف کے دور میں بھی اسے ذاتی اور سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر کے دور حکومت میں وفاقی وزراء کی کرپشن کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور نیب کا ادارہ سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال ہوتا رہا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے بطور نیب کے سربراہ مقرر ہونے پر یہ توقع کی جا رہی تھی کہ نیب کا ادارہ بلا امتیاز کرپٹ افراد کیخلاف کارروائی کرے گا مگر ابھی تک ایسی صورتحال دکھائی نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس شامل دیگر 436 افراد، سوئس اکاؤنٹس اور قرضے معاف کرانیوالے بااثر افراد کو احتساب کٹہرے میں لایا جانا چاہیئے، احتساب کا دائرہ کار کسی ایک پارٹی اور ایک خاندان کیخلاف نہیں ہونا چاہیئے بلکہ کرپٹ افراد چاہے ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے کیوں نہ ہو، ان کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے، پوری قوم ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 757849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش