0
Friday 26 Oct 2018 07:49

آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قمر باجوہ

آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قمر باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اہم ترین تصفیہ طلب مسئلہ ہے، کسی بھی مہم جوئی کیخلاف دفاع کیلئے تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے دورے کے موقع پر جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، کوئی بھی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر کا مسلہ آج بھی حل طلب ہے۔ آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 757886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش