QR CodeQR Code

کشمیری نوجوان ایک عظیم مشن کیلئے اپنی زندگی کی ہر متاع کو قربان کررہے ہیں، یوسف نقاش

26 Oct 2018 09:26

اسلامک پولیٹکل پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوانوں کا عسکریت پسندی کی جانب بڑھتا ہوا رحجان بھارت اور اقوام عالم کیلئے چشم کشا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسلامک پولیٹکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان ایک عظیم مقصد اور مشن کی آبیاری کے لئے اپنی زندگی کی ہر متاع کو قربان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہداء اعلٰی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود دنیاوی مفادات کو تج کر ہمارے مستقبل اور وطن عزیز کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کو نچھاور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوانوں کا عسکریت پسندی کی جانب بڑھتا ہوا رحجان بھارت اور اقوام عالم کیلئے چشم کشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے قوم کا متحد ہونا نہایت ہی ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 757890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757890/کشمیری-نوجوان-ایک-عظیم-مشن-کیلئے-اپنی-زندگی-کی-ہر-متاع-کو-قربان-کررہے-ہیں-یوسف-نقاش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org