0
Friday 26 Oct 2018 09:26

کشمیر کے حوالے سے بھارت کا اپروچ جارحانہ ہے،میرواعظ عمر فاروق

کشمیر کے حوالے سے بھارت کا اپروچ جارحانہ ہے،میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کریری پٹن اور آرونی بجبہاڑہ میں معرکہ آرائیوں کے دوران قابض فورسز کے ہاتھوں شہید کئے گئے عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے تحت کشمیر میں قتل عام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوموں کا خون بہانا فورسز کا اب مشغلہ بن چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے کہا کہ بھارتی فورسز آپریشن آل آؤٹ کی آڑ میں نوجوانوں کو چُن چُن کر قتل کررہی ہے اور انہیں پشت بہ دیوار کرنے کا عمل بھی پورے تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے کشمیری عوام کی جانب سے حق خودارادیت کی جدوجہد میں دی جارہی جانی و مالی قربانیوں کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے حد دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ بھارتی حکومت پرامن ذرائع سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے بجائے فوجی قوت اور پُرتشدد کارروائیوں کے بل پر اسے حل کرنے کیلئے بضد ہے، جس کے سبب کشمیر میں آئے روز خون خرابہ، قتل و غارتگری، مار دھاڑ اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی اور سیاسی پس منظر میں حق خودارادیت کی بنیاد پر حل نہیں کیا جاتا تب تک خطے میں قیام امن اور تیز تر تعمیر و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 757893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش