QR CodeQR Code

خیبر میں دھماکا خیز مواد سے بھری خودکش جیکٹ برآمد

26 Oct 2018 12:55

بم ڈسپوذل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ کو ویرانے میں دھماکا کرکے تلف کر دیا۔ خودکش جیکٹ سے ملنے والے بارودی مواد کو تلف کرتے ہوئے ہونے والے دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی اور مضافاتی علاقہ لرز اُٹھا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں سکیورٹی فورسز نے دھماکا خیز مواد سے بھری خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر ٹرائبل کی تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں سکیورٹی فورسز کو ارجلی ندی کے کنارے سے ایک مشکوک جیکٹ کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر فورسز کے جوانوں نے بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بعدازاں بم ڈسپوذل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ کو ویرانے میں دھماکا کرکے تلف کر دیا۔ خودکش جیکٹ سے ملنے والے بارودی مواد کو تلف کرتے ہوئے ہونے والے دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی اور مضافاتی علاقہ لرز اُٹھا۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 757915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757915/خیبر-میں-دھماکا-خیز-مواد-سے-بھری-خودکش-جیکٹ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org