0
Friday 26 Oct 2018 14:36

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میرانشاہ بائی پاس روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز اہلکار بائی پاس روڈ پر اپنی معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے اور ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں حوالدار افتخار اور سپاہی زاہد شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو میرانشاہ کیمپ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 757929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب