QR CodeQR Code

نیب کا محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

26 Oct 2018 16:34

ذرائع کے مطابق نیب اہلکاروں نے فائلوں کے پلندے گاڑی میں منتقل کر دیئے، ریکارڈ میں اشتہارات کی مد میں جاری رقوم، فراہمی اور دیگر ریکارڈ شامل ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سندھ حکومت نے ڈمی اخبارات کے نام پر اربوں کے اشتہارات جاری کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا، کارروائی ماضی میں ہونے والی اربوں روپے کی مبینہ بے قاعدگیوں پر کی گئی ہے اور حاصل شدہ ریکارڈ سے بدعنوانی کا منی لانڈرنگ سے تعلق کا جائزہ لیا جائے گا۔ سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے لئے ایک اور مشکل، میگا منی لانڈرنگ معاملے پر نیب ٹیم نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ مار کر سینکڑوں فائلیں اور اہم ایکارڈ تحویل میں لے لیا، ٹیم نے ڈائریکٹر اشتہارات اور دیگر عملے سے بھی پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق نیب اہلکاروں نے فائلوں کے پلندے گاڑی میں منتقل کر دیئے، ریکارڈ میں اشتہارات کی مد میں جاری رقوم، فراہمی اور دیگر ریکارڈ شامل ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سندھ حکومت نے ڈمی اخبارات کے نام پر اربوں کے اشتہارات جاری کئے گئے، اربوں روپے کی کرپشن کا تعلق میگا منی لانڈرنگ سے ہے۔
 
 


خبر کا کوڈ: 757944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757944/نیب-کا-محکمہ-اطلاعات-سندھ-کے-دفتر-پر-چھاپہ-ریکارڈ-قبضے-میں-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org