0
Friday 26 Oct 2018 18:37

قبائلی ضلع مہمند، ڈی آئی جی مردان ریجن کے دورے پر عمائدین کا احتجاجی مظاہرہ

قبائلی ضلع مہمند، ڈی آئی جی مردان ریجن کے دورے پر عمائدین کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع مہمند میں ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی گنڈاپور کی آمد اور علاقے میں پالیس کی تعیناتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قبائلی عمائدین کی قیادت میں ہوئے مظاہرے میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء کا سابقہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا خود مقروض ہے وہ بھلا قبائلی اضلاع کو کیا ترقی دے گا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ملک نادر منان، ملک سلطان اور ملک فیاج و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ مہمند میں پولیس کا نظام کبھی قبول نہیں کریں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ قبائلی اضلاع صوبے میں ضم ہوں۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے مظاہرے کے باعث ڈی آئی جی مردان ریجن اپنا دورہ ملتوی کرنے اور واپس ملاکنڈ جانے پر مجبور ہوئے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی جی محمد علی مہمند میں تھانے اور چوکیوں کے قیام کیلئے مقامات کی نشاندہی کیلئے قبائلی ضلع کے دورے پر گئے تھے۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر مہمند نائب دین نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور انہیں یقین دلایا کہ پیر کو اس سلسلے میں قومی جرگہ بلایا جائے گا جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 757966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش