QR CodeQR Code

پشاور، بقایا جات کی عدم ادائیگی پر کئی دیہات کی بجلی منقطع کردی گئی

26 Oct 2018 18:59

ایس ای سمیع اللہ خان بنگش اور ایکسین اجمل خان کی ہداہت پر ایس ڈی او رحمان بابا سب ڈویژن اسد علی خان نے سب ڈویژن سٹاف اور پیسکو پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بجلی چوری اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ارمڑ بالا، ارمڑ میانہ سمیت الیاسی کلے، پیر درہ اور شگی قلعہ کی بجلی منقطع کردی گئی۔ ایس ای سمیع اللہ خان بنگش اور ایکسین اجمل خان کی ہداہت پر ایس ڈی او رحمان بابا سب ڈویژن اسد علی خان نے سب ڈویژن سٹاف اور پیسکو پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا اور اس دوران غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر مذکورہ علاقوں کی بجلی منقطع کردی گئی اور لاکھوں روپے کی ریکوری بھی کی گئی جبکہ 5 بجلی چوروں کےخلاف ایف آئی آرز متعلقہ تھانہ میں درج کروائی گئیں۔ دریں اثناء ایس ڈی او اسد علی خان کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 757967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757967/پشاور-بقایا-جات-کی-عدم-ادائیگی-پر-کئی-دیہات-بجلی-منقطع-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org