0
Friday 26 Oct 2018 20:44

واشنگٹن، لندن اور ریاض میں سیفر تبدیل کرنے کی تجویز زیرغور ہے، شاہ محمود قریشی

واشنگٹن، لندن اور ریاض میں سیفر تبدیل کرنے کی تجویز زیرغور ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ ماضی میں تعلقات تناؤ کا شکار رہے تاہم اب دونوں ممالک زراعت اور دیگر شعبوں میں باہم ترقی کے خواہش مند ہیں۔ یواے ای کے اعلیٰ سطح وفدکی اسلام آباد آمد کے حوالے سے وزیر خارجہ نے بتایا کہ وفد میں یو اے ای کی بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران بھی شامل تھے۔ شاہ محمود قریشی نے وفد کے ہمراہ ہونے والے تبادلہ خیال سے متعلق کہا کہ پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل لگایا جاسکتا ہے جس کے بعد پاکستا ن توانائی کا حب بن سکتاہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اگلے 5 برس میں 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں یو اے ای کے وفد سے تبادلہ خیال ہوا کہ کس طرح ہاوسنگ منصوبے کو مکمل کیا جائے جس سے معیشت مستحکم ہو۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو تجاویز پیش کی گئی ہیں کہ واشنگٹن، لندن اور ریاض میں سیفر تبدیل کررہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ واشنگٹن میں ڈاکٹر اسد مجید خان اور لندن میں نفیس زکریا کو سفیر مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاہم نفیس زکریا نائب سفیر کی خدمامت بھی انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاض میں راجا علی اعجاز کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

اس حوالےسے انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام تجویز کردہ نام پیشہ وارانہ صلاحیت اور قابلیت کے حامل ہیں اور سفارتکار رہ چکے ہیں۔ وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ گزشتہ حکومتوں نے اپنی پسند کے لوگوں کو مختلف ممالک میں سفیر تعینات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں رضا شیر تارڑ ، مراکش میں حامد اصغر، سربیا میں شہریار اکبر خان، قطر میں سید احسن رضا، دبئی میں احمد امجد علی، ہوانا میں صاحبزادہ احمد خان کا نام وزیراعظم کو تجویز کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کا تعلق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) تک محدود نہیں ہیں ،سی پیک چین اور پاکستان کے تعلقات کا ایک جزو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ چین میں صدر شی جن پنگ اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شین ہائی ایکسپو میں مخصوص ممالک کے سربراہان کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ سمندر کا پانی قابل استعمال بنانے کیلئے مدد علاوہ ازیں انہوں نے یو اے ای وفد کے ہمراہ ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ پانی کے مسئلے پر بھی وفد سے تبادلہ خیال ہوا اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنایا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹیکنالوجی مہنگی تھی لیکن یو اے ای نے سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے منصوبے پر مہارت حاصل کرلی ہے تاہم ری سیلینشن پلانٹ کی لاگت کم ہونے سے ہمیں فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کے مسئلے پر بات کی گئی، متحدہ عرب امارات نے پانی کی قلت پر سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنایا تھا۔ ماضی میں ٹیکنالوجی مہنگی تھی لیکن متحدہ عرب امارات اس میں اس قدر قابل ہے کہ ری سیلینشن پلانٹ کی لاگت کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ویزا کا حصول آسان شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ویزا کے حصول کو آسان بنانے کا معاملہ بھی زیرِغور لایا گیا۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال یوم سیاہ مناتے ہیں اور رواں برس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال زیادہ تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ بالخصوص نوجوان کا احتجاج ایک مزاحمتی تحریک کی صورت اختیار کر چکا ہے، ہندوستان کو یہ معاملہ سنجیدگی سے حل کرنا چاہیے۔
 
خبر کا کوڈ : 757973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش