0
Friday 26 Oct 2018 22:06

جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کالعدم جماعتوں کی فہرست سے باہر

جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کالعدم جماعتوں کی فہرست سے باہر
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کے تحت جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے معیاد کے خاتمے کے بعد حافظ سعید کی سربراہی میں چلنے والی جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کالعدم جماعتوں کی فہرست میں نہیں رہیں۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب اسلام آباد ہائی کورٹ میں حافظ سعید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے عدالت کوآگاہ کیا کہ صدارتی آرڈیننس کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور اس کی توسیع نہیں ہوئی۔ درخواست گزار نے صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کیا تھا، جس کے تحت ان تنظیموں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی واچ لسٹ میں شامل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سابق صدر ممنون حسین نے رواں سال فروری میں جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم قرار دینے کے لیے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء میں ترمیم کی تھی جس کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل انفرادی دہشت گردوں یا تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 757985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش