0
Friday 26 Oct 2018 22:44

رینجرز نے ایم کیو ایم لندن گروپ کے ٹارگٹ کلر سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا

رینجرز نے ایم کیو ایم لندن گروپ کے ٹارگٹ کلر سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن گروپ کے ٹارگٹ کلر سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق حیدری کے علاقے میں رینجرز نے کارراوئی کرتے ہوئے ملزم سید زاہد حسین رضوی عرف دانش کو گرفتار کرلیا, ملزم کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) گروپ سے ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ادھر بلوچ کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 ملزمان ذیشان عرف شانی، شاہ رخ عرف چھیپا اور فضان ضیاء عرف پپی کو گرفتار کرلیا، ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ لانڈھی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم احسان عرف سر کو گرفتار کرلیا، ملزم جرائم پیشہ افراد کو غیر قانونی اسلحے کی ترسیل سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 757994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش