0
Friday 26 Oct 2018 23:40

معیشت آئی سی یو میں ہچکیاں لے رہی ہے، حکمران عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

معیشت آئی سی یو میں ہچکیاں لے رہی ہے، حکمران عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غربت اور کرپشن کے ستائے خود سوزی کررہے ہیں کسی کو پرواہ ہی نہیں ہے، حکومت مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے کی بجائے مہنگائی میں اضافہ کررہی ہے، گیس، بجلی، پیٹرول اور خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے، تبدیلی کے دعوے کہاں ہیں، ایسی تبدیلی نہیں چاہیئے جس میں عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہو، کرپٹ قوتوں کے خلاف کوئی این آر او نہ دینے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے، حکومت عوام کو بتائے کرپشن میں ملوث عناصر سے ملک کی لوٹی گئی رقم وصول کیوں نہیں کی جا سکی ہے، جو حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بھوک و افلاس اور مسائل سے پریشان افراد سڑکوں پر نکلے تو جمہوریت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، ایسی پالیسیوں سے گریز کیا جائے کہ غریب کو روٹی بھی میسر نہیں ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل سنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سی این جی کی قیمتیں پیٹرول سے آگے گئی ہیں، معیشت آئی سی یو میں ہچکیاں لے رہی ہے، حکمران عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑنے میں مصروف ہیں، عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء پر ریلیف نہیں ملے گا تو آئینی طور پر عوام کے حقوق غصب ہونے کے مترادف ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بار بار حکمرانوں کو باور کرا رہے ہیں کہ عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جائیں، مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں کا کہنا تھا کہ عوام دشمن فیصلوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے، پوری قوم ملک کو معیشت کو پٹری پر لانے کیلئے یکجا ہے، عوامی نمائندے عوام سے رابطے کریں، معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ حکمران کل جماعتی سربراہی کانفرنس بلائیں تاکہ معیشت کو مستحکم بنانے اور قرضوں سے نجات کیلئے ٹھوس پالیسی اور اقدامات کئے جاسکیں۔
خبر کا کوڈ : 758004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش