QR CodeQR Code

اسد عمر کی سربراہی میں اقتصادی کونسل کی 8 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل

27 Oct 2018 01:40

سندھ سے نثار احمد کھوڑو ایکنک کے رکن ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم خان جھگڑا اور بلوچستان کے وزیر مواصلات نواب زادہ طارق خان مگسی بھی ایکنک کے رکن ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی 8 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل (ECNIC) کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا چیئرمین وزیر خزانہ اسد عمر کو مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی کے ارکان  میں وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، مشیر صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤد، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری عشرت حسین، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت شامل ہیں۔

سندھ سے نثار احمد کھوڑو ایکنک کے رکن ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم خان جھگڑا اور بلوچستان کے وزیر مواصلات نواب زادہ طارق خان مگسی بھی ایکنک کے رکن ہوں گے۔ سیکرٹریز خزانہ، منصوبہ بندی، اقتصادی امور ڈویژن کو خصوصی دعوت پر اجلاسوں میں بلایا جائے گا۔ اسی طرح ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی تعیناتی کے بعد خصوصی دعوت پر اجلاسوں میں بلایا جائے گا جبکہ دیگر وفاقی اور صوبائی افسران کو ضرورت کی بنیاد پر اجلاسوں میں شریک کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 758006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758006/اسد-عمر-کی-سربراہی-میں-اقتصادی-کونسل-8-رکنی-ایگزیکٹو-کمیٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org