QR CodeQR Code

کشمیر میں بھارتی حکومت کی ظلم و تشدد کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، عثمان بزدار

27 Oct 2018 10:34

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کئی صنعتیں فروغ پائیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، دور دراز کے علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے مساوی سہولتیں فراہم کرینگے، بلدیاتی نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کئی صنعتیں فروغ پائیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی ظلم و تشدد کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، عالمی برادری بھارت پر کشمیر میں آگ و خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے وزیراعلیٰ کے دفتر میں جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کا سیکرٹریٹ قائم کردیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب صوبہ ایگزیکٹو کونسل کے ٹی او آرز کی منظوری دیدی۔ جنوبی پنجاب صوبہ ایگزیکٹو کونسل کو قانون سازی کے لئے اقدامات کا مینڈیٹ دیاگیا ہے۔ طاہر بشیر چیمہ کی چیئرمین شپ میں جنوبی پنجاب صوبہ ایگزیکٹو کونسل نے کام شروع کردیا ہے۔ کونسل وفاقی حکومت کی ٹاسک فورس کے ساتھ رابطہ کاری کے فرائض بھی سرانجام دیگی۔


خبر کا کوڈ: 758021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758021/کشمیر-میں-بھارتی-حکومت-کی-ظلم-تشدد-پالیسی-ناکام-ہو-چکی-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org