QR CodeQR Code

کشمیری 71 سال سے بھارتی فوج کا نہتے مقابلہ کر رہے ہیں، مشال ملک

27 Oct 2018 11:09

اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی چوتھی اور پانچویں نسلوں کی روح اور جسموں پر بھی زخم ہیں، کشمیری شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام 71 سال سے بھارتی فوج اور بھارت کا نہتے مقابلہ کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں آج منائے جانے والے کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے اپنی فوجوں کو کشمیر میں بھیجا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی تحریک نہیں جو 8 لاکھ فوجیوں سے نہتے مقابلہ کر رہی ہے، کشمیریوں کی چوتھی اور پانچویں نسلوں کی روح اور جسموں پر بھی زخم ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام کشمیریوں کا ساتھ دیں، کشمیری شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ واضح رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 758026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758026/کشمیری-71-سال-سے-بھارتی-فوج-کا-نہتے-مقابلہ-کر-رہے-ہیں-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org