QR CodeQR Code

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، عارف علوی

27 Oct 2018 11:23

یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں کے نام اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق رائے دہی کو عملی جامہ پہنانے تک حمایت جاری رکھے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کے حق استصواب رائے کا فیصلہ دے چکی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان کشمیریوں کے حق رائے دہی کو عملی جامہ پہنانے تک حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں اپنی فوجیں بھیجیں، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ مشن کی رپورٹ میں بھارتی مظالم دستاویزی شکل میں موجود ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی رپورٹ کی سفارشات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 758027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758027/بھارت-کشمیریوں-کی-جدوجہد-ا-زادی-کو-طاقت-کے-ذریعے-نہیں-دبا-سکتا-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org