0
Saturday 27 Oct 2018 12:32

کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان میں نہیں آیا، سول ایوی ایشن

کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان میں نہیں آیا، سول ایوی ایشن
اسلام ٹائمز۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں آیا ہے، اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی بات صرف افواہ ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں اسرائیلی طیارے کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق وضاحت طلب کی تھی۔ احسن اقبال کی وضاحت پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور خفیہ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔ وزیر اطلاعات نے کہا آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے فکر نہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات سے سوشل میڈیا پہ یہ خبر مسلسل گردش میں ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان میں آیا ہے اور اس طیارے نے پاکستان میں دس گھنٹے گزارے ہیں، پاکستان آنے سے قبل طیارے نے کچھ وقت عمان میں بھی گزارا ہے۔ جس کےبعد سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت سے اس مد میں وضاحت طلب کی تو وزیر اطلاعاات نے انہیں آڑے ہاتھوں میں لے لیا۔ 
خبر کا کوڈ : 758036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش