0
Saturday 27 Oct 2018 13:47

ہندوستان جنوبی ایشا کا اسرائیل ہے، مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، علامہ ناصر عباس

ہندوستان جنوبی ایشا کا اسرائیل ہے، مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان جنوبی ایشا کا اسرائیل ہے۔ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے لیکن عالمی برادری اور انسانی حقوق علمبردار تنظمیں کشمیری مظلوموں پر ہونے مظالم پر خاموش ہیں، کشمیریوں کی انتھک جدوجہد آزادی کی تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی۔ ان خیالات ک اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر پر ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کے اکہتر سال مکمل ہونے پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا جس طرح سے محاصرہ اسرئیل نے کر رکھا ہے ٹھیک اسی طرح ہندوستان نے کشمیریوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے، بھارت ظلم و بربریت کی خوفناک داستانیں رقم کر رہا ہے۔ عالمی برادری کا کشمیر پر موقف اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں ناکافی اور دہرے معیار پر مبنی نظر آتا ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بہتا ہوا بےگناہ حریت پسندوں کا لہو عالمی برادری کو نظر نہیں آ رہا۔ دنیا کو اس بات کا ادراک کرنا ہوگاکہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی قوت کے حامل ممالک کے درمیان ہے لہذا مسئلہ کشمیر کا حل دنیا کے امن کے ساتھ بھی جڑا ہوا ہے۔ ہم مظلوم کشمیریوں کی مظلومیت کو ہر پلیٹ فارم پر اٹھاتے رہیں گئے۔ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں۔ اقوام عالم میں جہاں پہلے سے موجود مسائل ختم نہیں ہو رہے وہاں نئے مسائل نے دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے، مسئلہ یمن اس وقت ایک حساس اور اہم معاملہ بن چکا ہے، مظلوم یمنیوں پر عالمی استعماری طاقتیں مسلط ہونے کی کوشش میں ہیں، وہاں کے مظلوموں کو بری طرح کچلا جار رہا ہے، ان کا استحصال کیا جارہا ہے اور بمباری کر کے ان کے شہروں کو تباہ و برباد کیا جار ہا ہے۔



 
خبر کا کوڈ : 758055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب