0
Saturday 27 Oct 2018 15:45

بلوچستان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کنٹریکٹ پر بھرتیاں کرینگے، نصیب اللہ مری

بلوچستان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کنٹریکٹ پر بھرتیاں کرینگے، نصیب اللہ مری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جلد ہی کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں گے، تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ بولان میڈیکل کالج میں بچی کا غلط آپریشن کرنے والے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جبکہ سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں پلاسٹک سرجری وارڈ کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ پلاسٹک سرجری وارڈ کا افتتاح کیا۔ میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ مذکورہ وارڈ کی فعالیت سے صوبے کے غریب لوگوں کو دیگر صوبوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور انکا علاج یہی ہوگا۔ وزیراعظم اور وزیراعلٰی بلوچستان کے وژن کے مطابق محکمہ صحت کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، تاکہ لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے، تاہم بعض ادویات کمپنی سے تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔ انکی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ بولان میڈیکل ہسپتال میں بچی کا غلط آپریشن کرنے والے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ بچی کا سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے گا۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کیلئے جلد ہی کنٹریکٹ بنیاد پر ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ سرجری وارڈ میں خوراک کی نالی، سانس کی نالی، پھیپھڑے پسلیوں سمیت سینے امراض کی سرجری کی جائے گی، اس سے قبل ان امراض کے مریضوں کو دوسرے صوبوں میں جانا پڑتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 758075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش