0
Saturday 27 Oct 2018 17:43

شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر بم دھماکہ

شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر بم دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ نورک میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق غیر سرکاری ادارے ایس آر ایس پی کی ویگو گاڑی نورک میں واقع نادرا کے دفتر میں کھڑی تھی کہ اس دوران گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 758088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے