0
Saturday 27 Oct 2018 18:49

قبائلی ضلع کرم میں آبپاشی کے 2 منصوبوں کی تکمیل

قبائلی ضلع کرم میں آبپاشی کے 2 منصوبوں کی تکمیل
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم کی انتظامیہ نے فاٹا ڈویلپمنٹ پروگرام گورنمنٹ ٹو کمیونٹی کے تحت آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایری گیشن چینل کی تعمیر و بحالی پر مشتمل دو منصوبے مکمل کئے ہیں۔ ایک منصوبے کے تحت ایف ڈی پی جی سی نے تڑی تنگ کے علاقے میں357 میٹر ایری گیشن چینل، 30 میٹر حفاظتی دیوار اور 17 میٹر حفاظتی پشتوں کی تعمیر سمیت 609 میٹر ایری گیشن چینل کی بحالی مکمل کی ہے۔ دوسرے منصوبے کے تحت ایف ڈی پی جی سی نے سنٹرل کرم کے علاقے مسوزئی میں 859 میٹر ایری گیشن چینل کی بحالی، 10 میٹر حفاظتی پشتوں، 18 میٹر حفاظتی دیوار اور پیدل چلنے والوں کیلئے 8 چھوٹے پلوں کی تعمیر مکمل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 758095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش