QR CodeQR Code

توہین رسالت ایکٹ ترمیم کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

27 Oct 2018 20:45

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کی ناپاک جسارت کرنیوالے سازشی عناصر کو بے نقاب کرکے عبرت کا نشان بنائے تاکہ آئندہ کسی کو عقیدہ ختم اور تحفظ ناموس رسالت قوانین کے ایکٹ پر شب خون مارنے کی جسارت نہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا نے ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے قائدین، شیوخ الحدیث، علماء اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کیلئے اہم کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت کانفرنس کی تمام قراردادوں عمل کرے اور ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف سازش کرنیوالے عناصر جو کہ آئین کی اسلامی دفعات اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کو بے نقاب کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے، حکومت تحفظ ناموس رسالت کے قانون پر نقب لگانے والوں کو کے نام منظر عام پر لائے، حکومت تحفظ ناموس رسالت قانون کا ترمیمی بل سینٹ کے فلور سے جلدازجلد واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کی ناپاک جسارت کرنیوالے سازشی عناصر کو بے نقاب کرکے عبرت کا نشان بنائے تاکہ آئندہ کسی کو عقیدہ ختم اور تحفظ ناموس رسالت قوانین کے ایکٹ پر شب خون مارنے کی جسارت نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر بنانے کی سازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی سازشیں شہدا کی قربانیوں اور علماء کی چوکیداری کی وجہ سے ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے عقیدہ ختم نبوت کیلئے کام کرنیوالے ہی کل شفاعت رسولؐ کے حقدار بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 758112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758112/توہین-رسالت-ایکٹ-ترمیم-کرنیوالوں-کو-بے-نقاب-کیا-جائے-عالمی-مجلس-تحفظ-ختم-نبوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org