0
Saturday 27 Oct 2018 22:12

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سے ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری کی ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سے ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع  پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں، ایران نے ہر مشکل کھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری نے کہا کہ پاکستان کیساتھ ہمارے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور ان تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ ملاقات میں پاک ایران تجارت کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 758124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش