0
Saturday 27 Oct 2018 22:21

غوری مزائل چلائیں، سود خور بھگائیں، خادم رضوی نے قرض اتارنے کا ’’انوکھا‘‘ نسخہ دیدیا

غوری مزائل چلائیں، سود خور بھگائیں، خادم رضوی نے قرض اتارنے کا ’’انوکھا‘‘ نسخہ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے مطابق اس وقت پاکستان کے قرضوں کی مالیت 30 ہزار ارب ہے تاہم اب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی نے یہ قرض اتارنے کا سب سے آسان ’’نسخہ‘‘ بتا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان پوری دنیا کے سامنے کھڑا ہو کر قرضوں پر عائد سود دینے سے انکار کر دے اور اگر کوئی چڑھائی کرنے کی کوشش کرے تو پھر انہیں کہیں کہ ”لو فیر غوری آیا جے۔۔۔“ (غوری میزائل چلا دیں)۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے قرضے اتارنے کا ’نسخہ‘ بالکل مفت بتا رہا ہوں۔ پاکستان پوری دنیا سے کہے کہ چونکہ اسلام میں سود جائز نہیں اس لئے ہم ان قرضوں پر عائد سود کی رقم ادا نہیں کریں گے، بلکہ صرف اصل رقم ہی ادا کریں گے۔ اور وہ بھی تب، جب ہمارے پاس پیسے ہوں گے۔ ”چلو۔۔۔ نکلو۔۔۔“ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک اکڑ دکھائے تو کہیں ”آﺅ فیر۔۔۔“ (لڑائی کر لیں) ان کا کہنا تھا کہ وہ برائلر چوزے ہیں، آپ سے کیا لڑائی کریں گے اور اگر چڑھائی کرنے کی کوشش کریں تو پھر کہیں کہ ”لو جی غوری آیا جے فیر “ (ہم غوری میزائل چلانے لگے ہیں )۔ بس اتنی سی بات ہے، آپ بتائیں کہ پاکستان کا قرض اتر نہیں گیا۔ دوسری جانب سیاسی و معاشی مبصرین نے خادم رضوی کا مشورہ سن کر سر پکڑ لئے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اتنا غیر سنجیدہ مولوی ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا جسے یہ نہیں پتا کہ حکومتی معاہدوں کی کیا اہمیت ہوتی ہے، اور یہ مولوی اقتدار کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اگر یہ اقتدار میں آ گئے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ یہ تو طالبان کی طرح غوری میزائل کندھوں پر اٹھائے پھریں گے جہاں کوئی ان سے کسی بات پر اختلاف کرے گا یہ میزائل چلا دیں گے۔

خادم رضوی کے بیان کا لنک ذیل میں دیا جا رہا ہے
https://www.facebook.com/sharer/sharer.php?u=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fsharmeen.bukhari.146%2Fvideos%2F284847619037010%2F&display=popup&ref=plugin&src=video
 
خبر کا کوڈ : 758128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش