0
Saturday 27 Oct 2018 22:40

عوام کو بہتر تعلیم اور صحت سے محروم رکھنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، ثروت اعجاز قادری

عوام کو بہتر تعلیم اور صحت سے محروم رکھنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کی پریشانیوں و تکالیف میں اضافہ ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، عوام چاہتے ہیں حکمران جمہوری قدروں کو فروغ اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنائیں، عوام کے حقوق کا استحصال بھی جمہوریت و قانون شکنی کے مترادف ہے، پاکستان کی عوام باوقار قوم ہے جو ملک کے استحکام و سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنا جانتے ہیں، موجودہ حکمران عوام کو صحت، تعلیم سے محروم اور مسائل حل نہیں کرنا چاہتے، سرکاری اسپتالوں کا نظام و ڈیرانہ اور سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار گرتا جارہا ہے، عوام کو بہتر تعلیم اور صحت سے محروم رکھنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتیں تعلیم اور صحت کے اسٹینڈر کو بہتر بنانے کی بجائے زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہے ہیں، حکومتی تفریق مایوسیوں کو جنم دے رہی ہے، تعلیم اور صحت کے نظام امیر اور غریب کیلئے یکساں بنانا ہوگا، حکومت غریب کو ختم کرنے کی بجائے غربت کے خاتمے کیلئے کام کرے، اچھی تعلیم، صحت اور سستا انصاف مستقبل کی ترقی کی ضمانت ہے، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی، ادارے خودمختار ہونگے اور آئین کے دائرے میں کام کریں گے تو ملک مستحکم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل سنت پر بلدیہ ٹاؤن سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کرپشن چھپانے والوں کی پکڑ کرنا ہوگی، ملک کی دولت لوٹنے والوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں عوام کو بنیادی حقوق کے ساتھ مکمل سماجی تحفظ بھی فراہم کیا جاتا ہے، پاکستان میں سماجی تحفظ کا اب تک کوئی موثر نظام موجود نہیں، جس کی وجہ سے معاشرے میں عدم استحکام کا احساس عام ہورہا ہے، جمہوریت مایوسیوں کو ختم خوشحالی و ترقی کو پروان چڑھاتی ہے مگر اس کے برعکس عوام آج بھی بے روزگاری کا شکار ہیں، غربت کے خاتمے کیلئے کسی بھی حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے، ہر دور میں مہنگائی آسمان کو چھوتی رہی اور آج مہنگائی بام عروج پر ہے، ایک طرف بے روزگاری دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب سے آخری نوالہ تک چھین لیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرئے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے تعلیم، اسپتالوں میں مفت یا سستا علاج اور غریبوں کو اجناس مہیا کرنا حکومت ترجیعات میں شامل کرے۔
خبر کا کوڈ : 758131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش