0
Sunday 28 Oct 2018 02:04

وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی وادی میں بھارتی غرور اور تکبر خاک میں مل جائے گا، معراج الہدیٰ صدیقی

وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی وادی میں بھارتی غرور اور تکبر خاک میں مل جائے گا، معراج الہدیٰ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کشمیر میں بھارتی درندہ صفت فوج کی جانب سے مسلسل درندگی اور وحشت کے عالمی ریکارڈ بنانے، معصوم نہتے نوجوانوں کی ہلاکتوں میں اضافے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت گذشتہ ستر سال سے جنت نظیر کشمیر کی وادی کو جہنم زار بناکر رکھ دیا ہے، لاکھوں کشمیریوں کی گمشدگی، ہزاروں افراد کی شہادت، لاکھوں افراد کو بھارت کے دور دراز جیلوں میں بلاوجہ بغیر کسی جرم کے قیدوبند اور شدید قسم کے جسمانی اور ذہنی ٹارچر کے باوجود آج بھی کشمیری نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں کے جذبے جوان ہیں، کشمیر کا بچہ بچہ بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کیلئے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہا ہے، لیکن ہمارے حکمرانوں کی کشمیر کے معاملے پر مسلسل معذرت خواہانہ رویئے اور بھارتی جرائم پر عالمی اداروں میں مؤثر آواز نہ اٹھانے کی وجہ سے بھارت کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ عالمی اداروں، انسانی حقوق کے رکھوالوں اور عالمی طاقتوں کو کشمیری عوام کے قتل عام پر فوری نوٹس لیکر بھارت کے جارحیت اور درندگی کو لگام دینے کیلئے مؤثر اقدمات اٹھانے چاہیں، جبکہ پاکستان کو موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب، او آئی سی کے پلیٹ فارم سے بھارتی بربریت کیخلاف مسلم ممالک کو یکجا کرنے اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی جدوجہد کو کامیاب کرنے کیلئے ان کی بھرپور مدد کرنے کی ضرورت ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ عنقریب کشمیر میں بھارتی وحشت اور ظلم کا سورج ڈوبے گا اور کشمیر کی پہاڑوں سے آزادی کی کرن پھوٹے گی اور کشمیری اپنے لازوال قربانیوں کی بدولت آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 758161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش