QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے لوگوں کو مایوس کر دیا، چوہدری رشید

28 Oct 2018 09:03

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے قومی اقتصادی کمیٹی کی تشکیل میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو نظرانداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما چودھری رشید نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کمیٹی میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو نمائندگی دی جائے، وزیراعظم پاکستان کی طرف سے قومی اقتصادی کمیٹی کی تشکیل میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو نظرانداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے لوگوں کو مایوس کر دیا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو ایکنک میں نمائندگی دی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 758175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758175/وفاقی-حکومت-نے-آزادکشمیر-کے-لوگوں-کو-مایوس-کر-دیا-چوہدری-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org