QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی سیاہ رات ختم ہو کر ر ہے گی، فیاض چوہان

28 Oct 2018 09:47

کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی سیاہ رات ختم ہو کر رہے گی، آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہیں۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔ انھون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پوری دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا ہے، کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔


خبر کا کوڈ: 758178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758178/مقبوضہ-کشمیر-میں-ظلم-ستم-کی-سیاہ-رات-ختم-ہو-کر-ر-ہے-گی-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org