QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا پولیس کا اعلٰی افسر اسلام آباد میں لاپتہ

28 Oct 2018 11:26

ایس پی طاہر خان پشاور رورل زون میں تعینات ہے اور وہ چھٹی پر اسلام آباد اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد امین بخاری کا کہنا ہے کہ تاحال یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ایس پی طاہر کو اغواء کیا گیا ہے یا انکے ساتھ کوئی حادثہ ہوا ہے تاہم انکی تلاش کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس کا اعلٰی افسر ایس پی طاہر خان وفاقی دارالحکومت میں لاپتہ ہوگیا۔ تفیصلات کے مطابق اسلام آباد میں خیبر پختونخوا پولیس کا اعلٰی افسر لاپتہ ہوگیا، لاپتہ ہونے والا ایس پی طاہر خان پشاور رورل زون میں تعینات ہے اور وہ چھٹی پر اسلام آباد اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ لاپتہ ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے افسر کے اہل خانہ نے اغواء کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد امین بخاری کا کہنا ہے کہ تاحال یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ایس پی طاہر کو اغواء کیا گیا ہے یا ان کے ساتھ کوئی حادثہ ہوا ہے تاہم ان کی تلاش کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 758184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758184/خیبر-پختونخوا-پولیس-کا-اعل-ی-افسر-اسلام-ا-باد-میں-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org