QR CodeQR Code

کے پی گورنر ہاؤس عوام کیلئے کھول دیا ہے اب میوزیم بنایا جائیگا، گورنر شاہ فرمان

28 Oct 2018 13:08

نجی ٹیوی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ سب سے کم تنخواہ گورنر کی ہے جو 80 ہزار ہے، میری تنخواہ بڑھے گی تو مجھے خوشی ہوگی، قانون کے مطابق گورنر اور وزیر کاروبار نہیں کرسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ کے پی گورنر ہاؤس عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں آرٹ گیلری اور میوزیم بنایا جائے گا۔ نجی ٹیوی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر سندھ، مری اور پنجاب گورنر ہاؤسز کے بعد کے پی کا گورنر ہاؤس بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ شاہ فرمان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کم نہیں ہوا بلکہ اپوزیشن کا کم ہوا ہے، پی کے 71 سے میرے بھائی کو ٹکٹ دینا غلط تھا، اس حلقے میں اب بھی پارٹی مضبوط ہے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ گورنر شپ کا فیصلہ پارٹی نے کیا تھا، میں نے عہدہ نہیں مانگا تھا، عمران خان سمجھتے ہوں گے کہ یہ عہدہ میں بہتر انجام دوں گا۔ شاہ فرمان نے مزید کہا کہ سب سے کم تنخواہ گورنر کی ہے جو 80 ہزار ہے، میری تنخواہ بڑھے گی تو مجھے خوشی ہوگی، قانون کے مطابق گورنر اور وزیر کاروبار نہیں کرسکتا۔


خبر کا کوڈ: 758215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758215/کے-پی-گورنر-ہاو-س-عوام-کیلئے-کھول-دیا-ہے-اب-میوزیم-بنایا-جائیگا-شاہ-فرمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org