0
Sunday 28 Oct 2018 13:20

عزت اور غیرت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے، شہریار آفریدی

عزت اور غیرت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے، شہریار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم انتہا پسند نہیں بلکہ امن پسند اور بہادر قوم ہیں۔ ہم نے وقتی مسائل سے گھبرانا نہیں بلکہ بہادری سے آگے بڑھ کر اس پیارے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں منظور اقبال آڈیٹوریم کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے وہ بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ اب ہم نے عزت اور غیرت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا ہے، ہم سب برابر ہیں اور ہم نے ہر طبقہ اور نسل کو گلے لگانا ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ نے موقع کی مناسبت سے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو برابر اور یکساں سہولیات فراہم کریں گے۔ ملک میں تقریباً 30 ہزار رجسٹرڈ مدارس ہیں جن میں ہمارے بچے دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں ان مدارس کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 758218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش