0
Sunday 28 Oct 2018 14:44

مدارس کیلئے نیا نصاب نہیں لارہے اور نہ ہی کوئی پالیسی بنائی جا رہی ہے، اسد قیصر

مدارس کیلئے نیا نصاب نہیں لارہے اور نہ ہی کوئی پالیسی بنائی جا رہی ہے، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مدارس کیلئے نیا نصاب نہیں لارہے اور نہ ہی کوئی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ صوابی کے علاقے پنج پیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں ترجمہ قرآن نافذ کرایا اور نصاب میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا، پنجاب کے نصاب میں بھی عقیدہ ختم نبوت شامل کریں گے اور اسکولوں میں ترجمہ قرآن نافذ کریں گے۔ اسپیکر قومی اسملی نے کہا کہ مدارس سے متعلق غلط اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں، مدارس کیلئے نیا نصاب نہیں لارہے اور نہ ہی کوئی پالیسی بنائی جا رہی ہے، میرے اور عمران خان کے رہتے ایسا کوئی کام نہیں ہوسکتا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مدارس اسلام کے قلعے اور امن کے داعی ہیں، مدارس ہمارے لئے اولین ترجیح ہیں۔
خبر کا کوڈ : 758226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش